اسمارٹ فونز کی فلیش لائٹ سے جاسوسی کا انکشاف


(ویب ڈیسک) اسمارٹ فونز کی فلیش لائٹ کروڑوں لوگوں کی جاسوسی کے ساتھ ساتھ ان کی ذاتی معلومات، ویڈیوز اور بنک اکاؤنٹس کریمنلز کے ہاتھوں میں دینے کا باعث بننے لگیں۔

سائبر سیکیورٹی ماہرمیلیف اسکائی کہتے ہیں کہ اب تک پچاس کروڑ افراد دنیا بھر میں اس کا شکار ہوچکے ہیں۔ ٹاپ ٹین فلیش لائٹس جو گوگل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں وہ جاسوسی کے لئے استعمال کی جارہی ہیں۔ چین، روس اور بھارت میں یہ معلومات جا رہی ہیں جس سے سائبر کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صارفین فون کو ری سیٹ کریں اور پرائیویسی فلیش لائٹس استعمال کریں۔