عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کر لی


اسلام آباد (24 نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین کو بشریٰ مانیکا کی ہاں کا انتظار ختم، پنکی بی بی نے جواب ہاں میں دینے کی بجائے جواب قبول ہے میں دے دیا، رخصتی لاہور میں ہوگئی ہے۔

عمران خان کے شادی کے قصے کی ہیپی اینڈنگ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا عرف پنکی بی بی سے شادی کرلی۔ مفتی سعید نے نکاح لاہور میں پڑھایا۔ شادی کی تقریب سادگی سے ہوئی۔ زلفی بخاری اور عون چودھری نکاح کی تقریب میں بطور گواہ شریک ہوئے۔

شادی بشریٰ مانیکا کے گھر میں ہوئی، قریبی دوستوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ عمران خان کی بہنیں اس بار بھی شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔

عمران خان کی ایک اور سیاسی شادی اب موضوع بنے گی۔ اپوزیشن نے شادی کو آف شور شادی قرار دیا تھا۔ فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ شادی اتوار کو ہوئی۔