سعودی شہزادے کی اپنے دوسرے گھر آمد، تاریخی استقبال، ہر چہرے پر مسکراہٹ، شاندار تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں

سعودی شہزادے کی اپنے دوسرے گھر آمد، تاریخی استقبال، ہر چہرے پر مسکراہٹ، شاندار تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں


اسلام آباد (24نیوز) شاہی مہمان سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ اپنے دوسرے گھر آمد پر  اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گلے مل کر ان کو خوش آمدید کہا۔

سعودی شہزادے کی آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاندار استقبال کیا۔ سپہ سالار پاک فوج نے شاہی مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے سلیوٹ بھی پیش کیا۔ یہ لمحہ یقینا سعودی ولی عہد کیلئے قابل فخر تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم اور آرمی چیف انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ 

ریڈ کارپٹ پر اسلام آباد نور خان ایئر بیس پر استقبال کے بعد کی تصویر 

سعودی ولی عہد کو ننھے بچوں نے پھول پیش کئے جس پر شہزادے  کی خوشی دیدنی تھی، سعودی شہزادے نے بچوں کو بوسہ دیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی شایان شان استقبال کیا گیا۔ دفاع پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد انتہائی خوش نظر آئے۔نورخان ایئربیس پرجشن کاسماں تھا، شاہی مہمان کا تاریخی استقبال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان خودگاڑی چلاکرانہیں وزیراعظم ہاؤس لائے۔

وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر مسلح افواج کےچاق وچوبنددستے نےسعودی شہزادے کو گارڈ آف آنرپیش کیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اورباہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ دونوں ممالک کے وفود نے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے۔ سعودی ولی عہد کا کہناہے کہ 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر دستخط کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےسعودی وفدکے اعزازمیں عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں سعودی ولی عہدنے وفدسمیت شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے  عشائیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان اور  اعلیٰ سرکاری وعسکری حکام بھی موجودتھے جبکہ  کئی ممالک کے سفیروں نےبھی عشائیہ میں شریک تھے۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔