معروف صحافی نجم سیٹھی سٹی نیوز نیٹ ورک کا حصہ بن گئے

معروف صحافی نجم سیٹھی سٹی نیوز نیٹ ورک کا حصہ بن گئے


لاہور( 24نیوز )معروف صحافی ،سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ہوگئے،نجم سیٹھی سٹی نیوز نیٹ ورک کے قومی چینل 24نیوز پر پروگرام کریں گے۔

اس خوشخبری کا انہوں نے خود اعلان کیا ہے، معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی نے  اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں مارچ 2019 سے سٹی نیوز نیٹ ورک کے قومی ٹی وی چینل 24نیوز   پر شو شروع کرنے جارہا ہوں۔

معروف صحافی  نجم سیٹھی ایک ورسٹائلشخصیت کے مالک ہیں ،وہ صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب رہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین بھی رہے،پاکستان سپرلیگ شروع کرنے کا اعزاز بھی انہی کوجاتا ہے،دی فرائیڈے ٹائمزکے ایڈیٹر انچیف ہیں،سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ہونے سے قبل معروف ٹی وی چینلز کا حصہ رہے،ان کے تجزیے اور معلومات اقتدار کے ایوانوں میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer