اپنی سرزمین کسی صورت دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے:شاہ محمود قریشی


 اسلام آباد( 24نیوز )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میری ایرانی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے، ایران میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم نے ان سے ثبوت مانگے ہیں، پاکستان اپنی سرزمین کسی صورت کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

سعود ی ہم منصب عاد ل الجبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دہشتگردی ہماری پالیسی کبھی نہیں رہی، ہم ایران کیساتھ پہلے بھی تعاون کرتے رہے ہیں۔ہم اپنے ہمسائے کیساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان پر الزام پر تعجب ہوا ہے۔وزرا خارجہ  کی سطح پر ایسی الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے۔ہم سب کو دہشتگردوں کے معاملے میں سخت موقف اپنانا ہوگا۔ ہم دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتے ہیں،حالیہ ایم او یوز محض آغاز ہیں۔  ہم نے تعلقات کو تمام شعبوں میں آگے لیکر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے سرمایہ کاری تجارت اور سیاسی مقالمے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔