سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ولی عہد محمد بن سلمان نےرہا کرنے کا حکم دیدیا



اسلام آباد( 24نیوز )سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ولی عہد محمد بن سلمان نے بڑا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی اپیل کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے ملک میں قید پاکستانیوں کی فوری رہا کرنے  کا حکم دے دیا ہے،وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ناشتے پر ہوئی جس دوران انہوں نے یہ خوشخبری سنا دی ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پر صبح سویرے خوشخبری سناتے ہوئے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ ” وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ولی عہد محمد بن سلمان نے فوری طور پر سعودی جیلوں میں قید 2017 پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی جانب سے دیا جانے والا پاکستان کو یہ سب سے بڑا تحفہ تصور کیا جارہاہے جس کی اس دنیا میں کوئی قیمت نہیں لگا سکتا ہے ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer