سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا


اسلام آباد(24نیوز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جارہا ہے،اس وقت ایوان صدر میں تقریب جاری ہے۔

تقریب میں سعودی مہمان،وزیر اعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وفاقی وزرا شریک ہیں،اس سے قبل ایوان صدر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اعلیٰ سول ایوارڈ نشان پاکستان دینے کی تقریب میں صدر عارف علوی  نےسعودی ولی عہد کو نشان پاکستان عطا کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم ہاءوس  میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک تعلقات ،باہمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں ریجنل سلامتی کے امور پر بھی بات کی،اس ملاقات میں دونوں ممالک کے دفاع کے وفود بھی شامل تھی،آرمی چیف نے سعودی ولی عہد کو یقین دلایا کہ سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو پاکستان اس کے شانہ بشانہ ہوگا۔

ویڈیو دیکھیں:

صدر مملکت،چیئرمین سینیٹ کی ملاقات

ایوانِ صدر میں معزز مہمان کی صدرِ مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وفود کی سطح پر ملاقات کی۔

شاہی مہمان کا ایوان صدر پہنچنے پر شاندار استقبال

ایوان صدر پہنچنے پر شاہ مہمان کا شاندار استقبال کیا گیا،ان کو بگھی میں ایوان صدر لایا گیا،وزیر اعظم عمران خان بھی ان کے ساتھ بگھی میں سوار تھے،سعودی شہزادے کا ان کے شایان شان استقبال کیا گیا،بگھی کے ساتھ مختلف رنگ تھے،ڈھول بجانے والے ساتھ ساتھ موجود رہے،ولی عہد استقبال کو دیکھ کر مسکراتے رہے،ان کو ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزرا نے استقبال کیا۔

ویڈیو دیکھیں:

صدر مملکت سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرنا بھول گئے

ایوان صدر میں تقریب کے دوران صدر مملکت عارف علوی سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرنا بھول گئے، نشست پر بیٹھ کر صدر نے اپنے برابر بیٹھے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تو اس ایشو پر آگ لگی ہوئی ہے۔