بے مثال مہمان،باکمال میزبانی،سعودی ولی عہد خوشگوار یادیں لیے پاکستان سے روانہ


اسلام آباد(24نیوز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جہاز میں سوار ہونے سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کی،شاندار مہمان نواز ی پر شکر گزار ہوں۔

بے مثال مہمان،باکمال میزبان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا دوروزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپسی کے لیے روانہ ،وزیر اعظم عمران خان ان کی گاڑی چلا رہے ہیں۔ایوان صدر میں ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس دوران صدر مملکت عارف علوی نے معزز مہمان کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایورڈ نشان پاکستان سے نوازا ۔تقریب میں مختصر خطاب کرتے ہوئے محمد بن سلمان کا کہناتھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ، سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں نے اہم کردار ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں 20 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں ، پاکستانیوں نے حرم اور مسجد نبویﷺ کے منصوبوں میں بھی حصہ لیا ۔