پلواما حملہ بھارتی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی ہے، سابق بھارتی چیف جسٹس اہم سوالات اٹھا دیے


نئی دہلی (24 نیوز) پلواماحملے پر بھارتی سپریم کورٹ کےسابق جج نے اہم سوالات اٹھا دیے، مارکنڈے کاٹیجو پوچھتے ہیں کہپولیس چوکی نما مقبوضہ وادی میں 250کلوبارودی مواد کیسے پہنچا؟  اس وقت سیکورٹی ادارے کہاں سوئےہوئے تھے؟

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹیجونے پلواما حملے کے حوالے سے کچھ منطقی اور اہم سوالات اٹھائے ہیں۔ سابق بھارتی جج نے سوال کیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی جو ایک پولیس چوکی کا منظر پیش کرتی ہے ایسے علاقے میں 250 کلو بارودی مواد پہنچا کیسے جو اس حملے میں استعمال ہوا، سیکورٹی ادارے کہاں سوئے ہوئے تھےیہ بھارتی انٹیلی جنس کی ایک بڑی خامی ہے مگر کسی نے بھارت میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیول سے اسکا جواب نہیں مانگا۔