"افغان عوام طالبان کو منتخب کریں تو حکومت دے دیں گے"



میونخ(24 نیوز) افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ اگر افغان عوام طالبان کو منتخب کریں تو وہ بخوشی طالبان کو حکومت دے دیں گے۔

جرمنی کے شہر میونخ میں سیکورٹی کانفرنس میں بات کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان اپنا منشور افغان عوام کے سامنے پیش کریں پھر اگر عوام انہیں منتخب کرتے ہیں تو ہم بھی اقتدار انہیں سونپنے میں خوشی محسوس کریں گے، میں ٹینکوں پر بیٹھ کر خانہ جنگی کے ذریعے صدارت میں نہیں آیا،  دوسری طرف امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں افغان امن عمل میں پیش رفت پر بات کی کابل میں ہونے والی اس ملاقات میں زلمے خلیل زاد نے افغان عمل سے متعلق مختلف ممالک کے دورں کی تفصیلات سے آگاہ کیا.