کوئٹہ:پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر فائرنگ سے 2اہلکار شہید،ایک زخمی

کوئٹہ:پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر فائرنگ سے 2اہلکار شہید،ایک زخمی


کوئٹہ (24نیوز) کوئٹہ پولیس پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ، فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ،ایک زخمی ہو گیا،وزیرا علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی طرف سے دہشت گردی کی شدید مذمت۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔سینئر سپرنٹنڈٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پیش آیا،واقعے میں زخمی اہلکار کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔

ویڈیو دیکھیں: