آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن،نیب لاہور میں شہبازشریف طلب


لاہور (24نیوز) آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لئے نیب پنجاب نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کوطلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی، ایل ڈی اے ، پیراگون انتظامیہ اور لاہور کاسہ ڈویلپرز انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے ، جن کے بیانات کی روشنی میں وزیراعلی پنجاب کو بھی تحقیقات کے لئے بائیس جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

نیب لاہور کے نوٹس کے مطابق شہباز شریف نے اسکیم کا ٹھیکہ دینے کے لئے پی ایل ڈی سی پر خلاف قانون دباؤ ڈالا اور کامیاب بولی دینے والی، کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کرکے آشیانہ انتظامیہ اور لاہور کاسہ ڈویلپرز کو دینے کا حکم دیا جس سے سرکاری خزانے کو انیس کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

نوٹس کے مطابق شہباز شریف نے ایل ڈی اے کے ذریعے کاسہ ڈویلپرز سے کام کرانے کی ہدایت کی جس سے اکہتر کروڑ کا نقصان پہنچا ، جبکہ آشیانہ اقبال کی کنسلٹنسی کے لئے انیس کروڑ کا ٹھیکہ ایم ایس انجیئنرنگ کنسلٹنسی سروسز کو دینے کی ہدایت کی جس سے سرکاری خزانے کو ساڑھے تین کروڑ کا نقصان پہنچا۔

ویڈیو دیکھیں :