کراچی: انتظار قتل کیس میں پیش رفت ،فرانزک رپورٹ تیار


کراچی (24نیوز) کراچی میں انتظار قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے،فارنزیک رپورٹ تیار ہو گئی ، موقع سے ملنے والے خول پولیس اہلکار دانیال اور بلال کے پستول کے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انتظار احمد قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، فارنزیک رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جبکہ وقع سے ملنے والے خول پولیس اہلکار دانیال اور بلال کے پستول کے ہیں،فائرنگ سرکاری اسلحہ سے ٹارگٹ کر کے کی گئی ہے، انتظار کی گردن میں پولیس اہلکار گارڈ دانیال کی گولی لگی،دونوں اہلکار سرکاری اسلحہ سمیت تفتشی حکام کی حراست میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملزم پولیس اہلکار ایس ایس پی مقدس حیدر کے گارڈ ہیں فائرنگ سرکاری اسلحہ سے ٹارگٹ کر کے کی گئی ہے، دونوں اہلکار سرکاری اسلحہ سمیت تفتشی حکام کی حراست میں ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں :