ورکنگ باونڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ،پاک رینجرز کا منہ توڑجواب


سیالکوٹ (24نیوز) بھارتی فوج کی چپرار سیکٹر پر بلااشتعال انگیز فائرنگ سے 2 خواتین شہید اور 8 شہری زخمی ہو گئے ،پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکی مکمل تباہ ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے کندن پور، سیالکوٹ اور چپراڑ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید ہو گئیں جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکی مکمل تباہ ہو گئی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں: