پی ایس ایل کی دھوم ہر طرف ،ملتان سلطانز کے سپورٹرز جیت کے لیے دعا گو


ملتان(24نیوز) پی ایس ایل کی دھوم ہر طرف ہونے لگی،چھوٹے بڑے سب ملتان سلطانز کے سپورٹرز ، جیت کے لیے دعا گو بھی ہیں،کرکٹ کے شوقین گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری سکول نواں شہر کے طلبہ میچ کھیل کر خوش ہوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری سکول میں چھکا،چوکا اور آوٹ کا شور سنائی دیا۔جہاں طلبہ کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے پرجوش نظر آئے۔ جوشیلے طلبہ گیند بلا تھامے شاہد، شعیب ملک کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتے رہے۔

بچوں نے ملتان سلطانز کے لئے خوب نعرے لگائے۔طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے اساتذہ نے بھی انکے ساتھ میچ کھیلا۔اساتذہ نے ملتان سلطانز اور سٹی نیوز نیٹ ورک کی میڈیا پارٹنر شپ کو اچھا اقدام قرار دیا۔

واضح رہے کہ بچے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ہی فاتح ہوگی