شاہینوں کو سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش

شاہینوں کو سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش


ویلنگٹن(24نیوز) پاکستان اور نیوزی کے درمیان پانچواں ون ڈے کل ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کا چلینج درپیش ہے،بیسن ریزرو میں قومی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا،شعیب ملک نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہینوں کو کیویز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپییش ہے۔ باوقار اندازمیں سیریز کا اختتام کرنے کے لئے قومی ٹیم نے ویلنگٹن میں3 گھنٹے تک ڈٹ کر ٹریننگ کی۔ ویلنگٹن میں ہونے والی بارش کے باعث قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن کے ابتدائی حصے میں انڈور ٹریننگ کی۔ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہونے والے اوپنرز احمد شہزاد اور عمریامین نے بھی قومی ٹیم کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیاجبکہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے قومی ٹیم کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم توقعات کےمطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی،تاہم آخری میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز کا باوقار انداز میں اختتام کرنے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک کے مکمل فٹ نہ ہونے کی صورت میں اظہر علی یا عامریامین کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے