اکاؤنٹ ہولڈرز ہو جائیں تیار،اے ٹی ایم ہیکرز راولپنڈی میں بھی موجود

اکاؤنٹ ہولڈرز ہو جائیں تیار،اے ٹی ایم ہیکرز راولپنڈی میں بھی موجود


اسلام آباد(24نیوز) جڑواں شہروں کے اکاؤنٹ ہولڈرز ہو جائیں تیار،اے ٹی ایم ہیکرز راولپنڈی میں بھی موجود، ہیکرز نے 32 اے ٹی ایم صارفین کو لوٹ لیا گیا۔

 تفصیلات کےمطابق صدر جی پی او کے قریب واقع بینک کے 32 کسٹمرز کو اے ٹی ایم ہیکرز نےلوٹ لیا گیا۔اے ٹی ایم اسکیمنگ فراڈ سے نجی بینک کے32 افراد کے کروڑوں روپے کراچی سے نکالے گے۔ راولپنڈی صدر میں نجی بینک کی اکاؤنٹ ہولڈر طالبہ کے اکاؤنٹ میں 4 لاکھ روپے کا ڈاکہ مار لیا گیا۔ ملائیشیا میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ الیزا روتی پیٹتی نجی بینک پہنچ گئی، متاثرہ طلبہ کا کہنا ہے کہ نجی بینک نے اکاؤنٹ سے نکلے والی رقم کا الرٹ بھی معطل کئے رکھا۔

بینک عملے کے مطابق ہیکرز نے کارڈ ہیک کر کے رقم نکالی اور ٹرانزیکشن کراچی سے ہوئی۔ماہ جنوری میں نجی بینک اے ٹی ایم استعمال کرنے والے تمام صارفین کا ڈیٹا ہیک کر کے لوٹا گیا۔ ہیکرز 13 اور 14 جنوری کے دوران اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے رہے۔ جبکہ بینک مینجرنے بتاہا کہ اے ٹی ایم فراڈ کے متاثرین کی بڑی تعداد بینک سے رابطہ کررہی ہے جبکہ بینک کے اعلی افسران نے اسٹیٹ بینک سے بھی مدد طلب کررکھی ہے۔