بھارت نے اگنی 5 بیلسٹک میزائل کا بین البراعظمی تجربہ کر لیا

بھارت نے اگنی 5 بیلسٹک میزائل کا بین البراعظمی تجربہ کر لیا


نئی دہلی (24نیوز) بھارت کا جنگی جنون بے قابو، بھارت نے اگنی 5 بیلسٹک میزائل کا بین البراعظمی تجربہ کر لیا،بھارتی میڈیا کے مطابق میزائل کی رینج 5 ہزار کلومیٹر ہے ۔

ذرائع کے مطابق بھارت کا جنگی جنون خطے کو مسلسل عدم توازن کی طرف دھکیل رہا ہے ، دوسری طرف چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرحدی تنازعات کے بارے میں غلط اقدامات کرنے سےباز رہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو چاہئے کہ سرحدی مسائل کے حل کے لئے صحیح طریقے کا انتخاب کرے۔

ویڈیو دیکھیں :