کراچی:کھارادر میں دستی بم سےحملہ،3 افراد ذخمی


کراچی(24نیوز)کھارادر میں دستی بم حملہ،3 افراد ذخمی، جانی نقصان نہیں ہوا، دستی بم حملہ موٹر سائیکل سواروں نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ کھاردر میں دستی بم سے حملہ ہوا۔علاقہ میں موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے بم دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ دھماکے میں کوئی جانی تقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ کھادر میں موجود تاجر کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل اسے بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی جبکہ بھتہ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے حملہ کیا گیا ہے۔