قومی اسمبلی میں عمران خان اورشیخ رشید کے بیانات پر مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں عمران خان اورشیخ رشید کے بیانات پر مذمتی قرارداد منظور


اسلام آباد (24نیوز)  قومی اسمبلی اجلاس میں عمران خان اور شیخ رشید کے بیانات پر مذمتی قرارداد منظور ،خواجہ آصف نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے اراکین کو استحقاق کمیٹی میں طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا،ان کا کہنا تھا اگر یہ استحقاق کمیٹی میں نہیں آتے تو انہیں گرفتار کر کے لایا جائے، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی نے خواجہ آصف کے حمایت کی۔

تفصیلات کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور شیخ رشید احمد کی لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں تقایروں پر اسمبلی میں بحث اور مذمتی قرارداد منظور ۔ عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف حکومتی قرارداد میں کہا گیا ہےکہ پارلیمنٹ کو لعنت کے الفاظ قوم کی توہین ہے،ملک کا استحکام اور ترقی جمہوریت سے وابستہ ہے ،یہ ایوان ہی جمہور کا ادارہ ہے، اس کے علاوہ کوئی نظام ملک میں نہیں چل سکتا،قرار داد منظوری کے دوران تحریک انصاف کے اراکین موجود نہ تھے، اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے اراکین کو استحقاق کمیٹی میں طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا،ان کا کہنا تھا اگر یہ استحقاق کمیٹی میں نہیں آتے تو انہیں گرفتار کر کے لایا جائے، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی نے خواجہ آصف کے حمایت کی۔

اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ کا کہناتھا کہ ماضی میں ملک دولخت بھی ہوا، پاکستان کو بچانے کا آخری سہارا پارلےمنٹ ہو گی،خورشید شاہ کاکہناتھا کہ مجھے کل والی باتوں کا بہت دکھ ہوا، حکومت کی ناکامیاں پارلیمنٹ کے سر ڈال رہے ہیں۔

خورشید شاہ تقریر سے پہلے پی ٹی آئی ارکان کی قومی اسمبلی اجلاس میں بولنے کی کوشش کی،مگر ڈپٹی اسپیکر نے بات کرنے کی اجازت نہیں دی،متحدہ قومی موومنٹ،عوامی نیشنل پارٹی، اعجاز الحق سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے بھی عمران خان اور شیخ رشید کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا مطالبہ کیا۔ 

ویڈیو دیکھیں: