انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2017 کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2017 کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا


دبئی (24نیوز) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2017 کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کرد یا ،ویرات کوہلی پلئیر آف دی ائیر اور ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر قرار آسٹریلوی کپتان سٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ لے اُڑے ،آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں پاکستان کے بابر اعظم اور حسن علی شامل ،حسن علی ایمرجنگ پلئیر کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے ،کوہلی آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز میں پلئیر آف دی ائیر اور ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کے ایوارڈ لے اُڑے۔

آسٹریلوی قائد اسٹیو اسمتھ 16 ٹیسٹ میچوں میں 1875 رنز اسکور کرنے پرآئی سی سی ٹیسٹ پلئیر آف دی ائیرقرارپائے ، ایوارڈ ز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کے چرچے بھی سنائی دئیے ،نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ائیر قرار پائے۔

چیمئینز ٹرافی میں پاکستان کی کامیابی کو سال کا سب سے یاد گار لمحہ قرار دیا گیا .

آئی سی سی نے سال 2017 کی بہتر ین ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کا بھی اعلان کیا ،ویرات کوہلی کو دونوں ٹیموں کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے حسن علی اور بابر اعظم بھی آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں شامل ، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان ویرات کوہلی ڈیوڈوارنر ،روہیت شرما،اے بی ڈی ویلئیرز،کونٹن ڈی کک ،بین اسٹروکس،ٹرینٹ بولٹ ،راشد خان اور جسپریت بھمرا شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں کپتان ویرات کوہلی ،ڈین ایلیگر،اسٹیواسمتھ ،چتیشور پجارا،بین سٹوکس ،کونٹن ڈی کک،ایشون ،مچل سٹار،ربادااور جیمز اینڈری سن شامل ہیں۔