پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،کاروبار میں بھی 77 فیصد اضافہ ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،کاروبار میں بھی 77 فیصد اضافہ ہو گیا


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،کاروبار میں بھی 77 فیصد اضافہ ہو گیا، شئیرز کی مجموعی مالیت 33 ارب روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے دھرنے کی بجائے صرف احتجاجی جلسہ ہی کرنے کے باعث مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی 5سو پوائنٹ کی تیزی پر ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس650 پوائنٹ کے اضافے سے 44 ہزار کی سطح سے بھی اوپر گیا۔ تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث بازار میں کافی اتار چڑھاو بھی دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس221 پوائنٹ کے اضافے سے 43 ہزار 580پر بند ہوا۔ 383کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا۔ 222کی قیمت میں اضافہ۔ اور 152 کی قیمت میں کمی ہوئی۔ مجموعی طور پر 26 کروڑ 84 لاکھ شئیرز کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں حصص کی مجموعی مالیت79 کھرب 87 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔