سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز کا اسلام آباد میں آغاز

سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز کا اسلام آباد میں آغاز


اسلام آباد (24نیوز) سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا، سپیشل اولمپکس گیمز میں اتھلیٹکس اور بیڈ منٹن کے مقابلے ہوں گے، نیشنل گیمز کے مقابلے 21 جنوری تک جاری رہیں گے۔

تفصلات کے مطابق اسلام آباد میں سپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا تھے۔ سپیشل اولمپکس میں پاکستان کےچاروں صوبوں سمیت اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ نو کھیلوں کو مرحلہ وار منعقد کروایا جائیگا پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہونگے۔

واضح رہے کہ 26جنوری سے دوسرے مرحلہ میں لاہور میں فٹبال، پاور لفٹنگ اور بوچے کے مقابلے ہونگے تیسرے مرحلے میں کراچی میں 18فروری سے باسکٹ بال ,سوئمنگ,سائیکلنگ ,لان ٹینس کے مقابلے ہونگے جبکہ چوتھے مرحلے میں اتھلیٹکس کے مقا بلے مارچ میں پشاور میں ہونگے مقابلوں میں ملک بھر سے 100سے زائد پلیئرز شرکت کریں گے۔