سونا سستا ،عالمی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا


اسلام آباد(24نیوز) سونا سستا ہو گیا ،عالمی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونےکےباعث سونے میں سرمایہ کاری کم ہوگئی، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت200روپے کی کمی سے 57 ہزار رہ گئی، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت44ہزار 785روپے فی دس گرام رہ گئی۔ امریکا کی صنعتی پیداوار میں توقع سے زیادہ اضافے کی رپورٹس کے بعد مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے باعث سونے میں سرمایہ کاری کم ہونے سے سونا سستا ہو گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں نو ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔