گوجرانوالہ: کوئی کہیں بھی لٹ سکتا ہے، گھر تک محفوظ نہ رہے

گوجرانوالہ: کوئی کہیں بھی لٹ سکتا ہے، گھر تک محفوظ نہ رہے


گوجرانوالہ (24نیوز) کوئی کہیں اور کسی بھی وقت لٹ سکتا ہے، گھر تک محفوظ نہیں رہے، ڈاکوؤں نے 3 گھروں کا صفایا کر دیا،،طلائی زیورات اورلاکھوں کی نقدی بھی لے اڑے،پے درپے وارداتوں پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈاکو راج قائم ہوگیا۔ایک کے بعد دوسری واردات نواحی گاؤں اڈیالہ چیمہ میں 12 سے زائد ڈاکوؤں نے سپین میں مقیم 3 بھائیوں کے گھر میں گھس کر 3 گھنٹے تک لوٹ مار کی۔ڈاکو بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی بھی لے اڑے۔ ڈاکووں نے رات گئے گاؤں کے زمیندار چودھری حسن علی کے گھر واردات کی۔ بعد میں محمد بوٹا کے گھر میں گھس گئے۔ڈاکو چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

شہریوں کےمطابق وارداتوں میں ڈاکو ؤں کا تشدد بھی معمول بن چکاہے۔ ایک روز قبل ڈاکوبریئر لگا کر مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر لوٹ مارکرتے رہے،جس کے بعد غفلت برتنے پر سی پی او نے چوکی محرر کو معطل کردیا تھا۔