پورا دن گزر گیا، شیخ رشید کا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو نہ ملا

پورا دن گزر گیا، شیخ رشید کا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو نہ ملا


اسلام آباد (24 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گذشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے جلسے میں استعفےٰ دینے کا اعلان کرنے کے بعد آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہ آئے ، پورا دن گزر گیا، لیکن شیخ رشید نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو نہ بھجوایا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو نہ بھجوایا۔ انہوں نے کل جو کاغذ لہرایا وہ استعفیٰ بھی تھا یا نہیں؟ جلسے کے اسٹیج پر کسی سے کاغذ مانگ کر شیخ رشید کے حوالے کیا گیا جو بعد میں انہوں نے عوام کے سامنے لہرایا۔

صحافی نے شیخ رشید سے استعفیٰ کی کاپی کی تصویر بنانے کا بھی کہا مگر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کو جمع کروا دیا ہے۔

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ جس اسمبلی میں ختم نبوت کا معاملہ محفوظ نہ ہو وہ اس اسمبلی پر لعنت بھیجتے ہیں۔ عمران خان بھی استعفے دے کر باہر آجائیں، وہ خان صاحب کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔