سلمان خان نے کترینہ کیف کا بھائی بننے سے انکار کر دیا

سلمان خان نے کترینہ کیف کا بھائی بننے سے انکار کر دیا


ممبئی (24 نیوز) بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ کترینہ کیف کے بھائی نہیں ہیں۔

سلو میاں، پریم ، سلطان ، ٹائیگر کے نام سے پکارے جانے پر خوش ہوتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران خاتون اینکر نے کترینہ کیف کے سامنے سلمان خان کو ایسی بات کہہ دی کہ ”دبنگ خان“ بھڑک اٹھے۔

سلمان خان ، کترینہ کیف کیساتھ انٹرویو دے رہے تھے کہ اس دوران خاتون اینکر نے انہیں ” بھائی “ کہہ کر مخاطب کیا جس پر سلمان غصہ ہوگئے۔

سلمان خان نے غصہ چھپانے کے لئے فوراً کترینہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکے بھائی نہیں ہیں۔