راولپنڈی (24 نیوز) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر کی لڑکی کا دبنگ کردار، 2 ڈاکوؤں کے ساتھ اکیلی لڑتی رہی۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 21،11am فروری 2019
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد لڑکیوں نے اپنے لڑکی ہونے کو کمزوری بننے کی روایت ترک کر دی۔ راولپنڈی کی دبنگ لڑکی 2 ڈاکوؤں کے ساتھ اکیلی لڑتی رہی۔
راولپنڈی کی دبنگ لڑکی نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے ڈاکووں پرلاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ بہادری سے نہ صرف ڈاکوؤں کی دھلائی کی بلکہ ایک ڈاکو کو دھر بھی لیا۔ لیکن دوسرا فرار ہو گیا۔