پارلیمنٹ نمائندہ ادارہ ہے اسے گالی نہیں دی جا سکتی: آصف زرداری


کراچی (24 نیوز) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمینٹ نمائندہ ادارہ ہے اسے گالی نہیں دی جا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری پارلیمینٹ کے دفاع میں سامنے آگئے، انہوں نے کہا کہ پارلیمینٹ نمائندہ ادارہ ہے اسے گالی نہیں دی جا سکتی۔ حکومتی پالیسیوں پر اعتراض کیا جاسکتا ہے پارلیمنٹ کو برا نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس قانون سازی کی بنیاد پر پارلیمینٹ کو برا کہا جارہا ہے اس میں تمام جماعتیں شامل تھیں۔ پیپلزپارٹی نے سینٹ میں اس قانون سازی کا راستہ روکا۔ حکومت نے قومی اسمبلی میں اکثریت کی بنیاد پر بل پاس کروایا۔ حکومتی پالیسیوں پر اعتراض کیا جاسکتا ہے پارلیمینٹ کو برا نہیں کہا جا سکتا۔

واضح رہے کہ لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پارلیمینٹ پر لعنت بھیجی تھی۔