مردان:پرویزخٹک،آئی جی کے پی کے زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی عاصمہ کے گھر پہنچ گئے

مردان:پرویزخٹک،آئی جی کے پی کے زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی عاصمہ کے گھر پہنچ گئے


مردان (24 نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور انسپکٹر جنرل کے پی کے مردان میں زیادتی کےبعد قتل ہونے والی چار سالہ بچی عاصمہ کے گھر پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے ورثا کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق قصورکی سات سالہ زینب کی طرح مردان کی چارسالہ عاصمہ کو بھی درندگی کے بعد موت کی نیند سلا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور آئی جی کے پی کے مردان میں مقتولہ عاصمہ کے گھر آئے اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے نے عاصمہ کے لواحقین کو ملزموں کی جلد گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دلانے کی یقین دہانی کرائی۔ پرویز خٹک میڈیا سے گفتگوکے بغیرہی واپس چلے گئے۔

تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی مردان میں عاصمہ کے گھر گئیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس حقائق چھپا رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔