تبدیلی کی لہر، سعودی خواتین نےپہلی بار سٹیڈیم میں فٹبال میچ دیکھا

 تبدیلی کی لہر، سعودی خواتین نےپہلی بار سٹیڈیم میں فٹبال میچ دیکھا


جدہ ( 24 نیوز ) سعودی عرب میں تبدیلی کی لہرجاری، اطالوی سپرکپ کےفٹبال فائنل میں ہزاروں خواتین نے میچ دیکھا۔

سعودی خواتین نے پہلی بار انٹرنیشنل فٹ بال میچ اسٹیڈیم میں دیکھا۔ جدہ میں منعقد ہونے والے اطالوی سپر کپ فٹ بال کے فائنل میچ میں 62ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے جن میں 15ہزار سے زائد خواتین تھیں۔اس سے پہلے خواتین پر گراؤنڈ میں جاکرمیچ دیکھنے پرپابندی عائدتھی۔