ووٹ کیسے ڈالنا ہے ،  طریقہ کار کیا ہوگا؟

ووٹ کیسے ڈالنا ہے ،  طریقہ کار کیا ہوگا؟


اسلام آباد(24نیوز) ووٹ کیسے ڈالنا ہے ؟  طریقہ کار کیا ہوگا؟  اپنے حق کو کیسے پہچاننا ہے ؟  ان سب کو جاننے کے لیے اسلام آباد کے لوک ورثہ میں الیکشن میلہ سجایا گیا.

اسلام آباد کے لوک ورثہ میں 2018 کے عام انتخابات کے لیے الیکشن میلہ سجایا گیا ، ککلی کا انوکھا کھیل پیش کر کے ووٹ نہ ڈالنے والوں کو خوب تنبیہ کی گئی کہ ووٹ کا حق ضرور ادا کریں۔کوکلا چھپا کے جمعرات آئی ہے جیڑا ووٹ نہ ڈالے اودی شامت آئی ہے۔الیکشن میلے میں اسٹیج ڈرامہ، تقرایر، اور شعرو شاعری بھی پیش کی گئی جس میں مردوں کی اجارہ داری اور خواتین کو ووٹ سے محروم رکھنے کی تصویر کشی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی وطن واپسی، شہباز شریف اپنا وعدہ نہ نبھا سکے

الیکشن بستی میں ووٹ کے حق سے محروم خواتین کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ بتایا گیا۔الیکشن میلے میں اس بات پر زیادہ زور دیا گیا کہ خواتین کو بنیادی حق سے محروم رکھ کے ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ، ووٹ ڈالنا ہر ایک کا بنیادی حق ہے جسے پورا ہونا چاہئیے.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔