ڈالر نے روپے کو بے توقیر کردیا

ڈالر نے روپے کو بے توقیر کردیا


کراچی( 24نیوز )گزشتہ کئی روز سے روپے کی بے قدری جاری ہے تو ڈالر کی رفتار کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے، ڈالرمزید 27 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک مارکیٹ میں قیمت 128 روپے 26 پیسے ہوگئی، دو روز میں ڈالر 5.5 فیصد مہنگا ہوچکا۔

یہ بھی خبر پڑھیں۔۔۔ ڈالر نے روپے کو روند دیا
انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 128 روپے 75 پیسے کا بھی فروخت ہوا،، تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 128 روپے 26 پیسے رہی، دو روز میں ڈالر 6 روپے 72 پیسے مہنگا ہو چکا ہے، صرف پانچ ہفتے میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 12 روپے 65 پیسے کی کمی ہو چکی ہے۔

یہ بھی خبر پڑھیں۔۔۔  روپے کی گراوٹ ،عام آدمی پس گیا
ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 128 روپے 70 پیسے رہی، اسٹیٹ بینک کے مطابق روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ میں طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے ہو رہی ہے، اور روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی کھاتوں میں عدم توازن کو کم کرنے میں مدد کی ضرورت ہے۔