کلبھوشن کیس: پاکستان نے جواب الجواب عالمی عدالت میں جمع کر ا دیا

کلبھوشن کیس: پاکستان نے جواب الجواب عالمی عدالت میں جمع کر ا دیا


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دہشت گرد کلبھوشن جادیو کے کیس میں بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے اعتراضات پر جواب الجواب جمع کر ا دیا۔

عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو پر جواب جمع کرانے کے معاملے پر پاکستان نے اپنا تحریری جواب دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جواب دفترخارجہ میں ڈائریکٹر انڈیا کے عہدے پر فائز ڈاکٹر فاریحہ بگٹی کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹ کیسے ڈالنا ہے ،  طریقہ کار کیا ہوگا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی جانب سے جواب الجواب میں پہلا جواب ہے۔ عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے جوابات میں مجموعی طور پر دوسرا جواب ہے اور پاکستان کی جانب سے جواب میں بھارتی سوالات پر تفصیل سے جواب دیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے جواب میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دئیے ہیں جو 400 صفحات پر مشتمل ہے، اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس میں اپنا جواب 13دسمبر 2017 کو جمع کرایا تھا، پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔