بلاول بھٹو آج شہر اقتدار کی طرف بڑھیں گے

بلاول بھٹو آج شہر اقتدار کی طرف بڑھیں گے


لاہور( 24نیوز )بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں کاروان جمہوریت نے لالہ موسیٰ میں پڑاو ڈال دیا۔
بلاول بھٹو نے مختلف جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کےاستحکام کے لئے نئےمیثاق جمہوریت کی ضرورت ہے،انقلابی منشور لے کر انتخابی مہم پر نکلا ہوں،عوام الیکشن کے دن تیرپرٹھپہ لگائیں۔
بلاول بھٹو کی قیادت میں کاروان جمہوریت نے بارہ کہو سے اپنے سفر کا آغاز کیا توکارکنوں کاجوش وخروش دیدنی تھا، بلاول بھٹو کے مختصر خطاب کے بعد کارواں نے جب جی ٹی روڈ پر اپنا سفر شروع کیا توروات،سوہاوہ، دینہ اورگوجر خان میں عوام کا سمندر امڈ آیا کارکنوں نے جئے بھٹو کے نعرے لگائے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، بلاول بھٹو نے بھی جوشیلے خطاب سے کارکنوں کا لہو گرمایا۔
کھاریاں اورجہلم میں بھی عوام نےدیدہ ودل فرش راہ کیا،بلاول بھٹونےیہاں مختصر خطاب کیا جس کے بعد وہ لالہ موسی پہنچے اورکارکنوں کو پارٹی کا پیغام پہنچایا ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔  خواتین چولہے چھوڑ کر الیکشن مہم پر لگ گئیں
شرکا رات لالہ موسیِ میں گزارنے کے بعد صبح اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے،کاررواں جمہوریت کے آغاز سے پہلے بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اورسیاسی مخالفین پر خوب تنقید کے تیربرسائے۔
نوجوان بلاول بھٹونےجمہوریت کےاستحکام کے لئے نیا میثاق جمہوریت لانے پر بھی زور دیا ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے منشور کو عوام نے قبول کرلیا ہے اس کے نتائج 25 جولائی کو نظر آئیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی پنجاب کے مختلف علاقوں میں عوام کا لہو گرمائیں گے، وہ آج گجرات، منڈی بہاو¿الدین، سرگودھا اور جہلم میں کارکنان سے خطاب کریں گے۔