کراچی میں خون کی ہولی کھیلنےکامنصوبہ ناکام

کراچی میں خون کی ہولی کھیلنےکامنصوبہ ناکام


کراچی (24نیوز)  الیکشن کے دوران دہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام ، رینجرزاورپولیس نے اورنگی میں مشترکہ کارروائی کرکے 2 ٹارگٹ کلرز کوگرفتار کرلیا. ملزموں کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے.

کراچی میں خون کی ہولی کھیلنےکامنصوبہ ناکام کردیا گیا۔  ایم کیوایم لندن عسکری ونگ کے دوکلرزپکڑے گئے .  کراچی کے علاقہ اورنگی میں رینجرزاورپولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرکےساوتھ افریقہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والےایم کیوایم لندن کے دوانتہائی مطلوب ملزمان محمد بلال لودھی اورمحمدارشاد کوگرفتارکرلیا، ملزمان الیکشن دوہزاراٹھارہ سے قبل کراچی میں خون خرابہ کرناچاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:رینجرز کی بڑی کارروائی، ڈکیتیوں کی ڈبل سینچری کرنیوالا گروہ گرفتار

امیدواروں سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی ٹارگٹ کلرزکے نشانے پرتھے ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں ایم کیوایم لندن قیادت کے حکم پرکراچی میں خونریزی کااعتراف کرلیا۔دہشتگردوں کو پی ایس ایک سواٹھائیس   اورپی ایس پی گلبہارکے ذمہ داروں کوقتل کرنےکاٹاسک ملاتھا۔ٹارگٹ کلرز سےاسلحہ قبضے میں لے کر دیگرساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔ رینجرز نے ملزمان کوقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔