شاہ رخ خان اب”کنگ“نہیں رہے

شاہ رخ خان اب”کنگ“نہیں رہے


ممبئی( 24نیوز ) بالی ووڈ کے کنگ خان کو سلطان اور کھلاڑی نے امارت کے میدان میں شکست دے دی اب وہ کنگ نہیں رہے۔
فوربز میگزین نے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے افراد کی فہرست جاری کردی ہے،کون سا فنکاراس لسٹ میں کتنا فنکارہے سب پر یہ راز آشکار ہوگیا۔
بیالیس سالہ سلمان سینتیس ملین ڈالر کی سالانہ کمائی کے ساتھ اکشے کے پیچھے ہیں ،اکشے76ویں جبکہ سلمان 82ویں نمبر پر ہیں ،حیران کن بات یہ ہے کہ اس مرتبہ فوربز کی فہرست میں ہر سال جگہ بنانے والے بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان فہرست سے باہر ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں۔۔۔  بالی وڈ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سشمیتا نے خطرناک جانور پال لیا
یاد رہے امریکی میگزین فوربز ہر سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدنی والی ان مشہور شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں بے شمار کامیابیوں سمیت بے تحاشہ دولت بھی سمیٹی ہو جب کہ رواں سال کی فہرست میں امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سالانہ آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہیں، ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے اور نوجوان امریکی ماڈل کائل جینیز 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔