حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 20 کروڑ کے کیمرے نصب کیے جائیں گے

حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 20 کروڑ کے کیمرے نصب کیے جائیں گے


لاہور(24نیوز) حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، محکمہ داخلہ پنجاب نے کیمروں کے لیے مزید 20کروڑ روپے مانگ لیے۔

 24 نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کیلئےمزید20 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرے حساس پولنگ سٹیشنز پرلگائےجائیں گے۔ کیمرےپولنگ سٹیشن سےلائیوصورتحال کنٹرول روم تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن کا ہر پاکستانی کو انتظار ہے اور ہرسیاسی پارٹی الیکشن میں کامیابی کے لیے سر دھڑ کا زور لگانے میں مصروف ہے۔ اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولنگ اسٹیشنوں اور دیگر احساس علاقوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ ہونا بہت ضروی ہے۔