فیفا نے ورلڈ کپ بیسٹ الیوین کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ بیسٹ الیوین کا اعلان کر دیا


24نیوز: فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل گیارہ رکنی ٹیم تیار کرلی۔ فیفا ورلڈ کپ الیون میں کس کس ملک کے کھلاڑی شامل ہیں.
روس میں ہونے والے عالمی فٹبال کپ میں کئی سٹار پرفارمنسز دیکھنے کو ملی۔ انہی پرفارنسز کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن نے بیسٹ ایلیون کا اعلان کردیا۔ فرانس کے گول کیپر ہوگو لوریس اپنی شاندار کیپئنگ کی بدولت بیسٹ الیون کے گول کیپر مقرر ہوئے ۔ انگلینڈ کے ڈیفنڈر ٹریپئیر ، فرانس کے رافئیل واران ، کروشیا کے لوویرن اور انگلنڈ کے ایشلی ینگ ورلڈ کپ الیون کی ڈیفنس میں شامل ہیں. 

یہ بھی پڑھیں: فرانس کی فتح میں کس کا کردار تھا؟

ڈیفنسو میڈفیلڈ میں پلئیر آف ڈا ٹورنامنٹ کروشین سٹار لوکا موڈریچ اور برازیلین پولینیو جگہ بنانے میں کامیاب رہے .اٹیکنگ میڈفیلڈرز میں بیلجیم کو تیسری پوزیشن دلانے مین اہم کردار ادا کرنے والے ایڈن ہیزارڈ ، فرانس کے اینٹونیو گریزمین اور برازیلین سٹار نئیمار شامل ہیں .ورلڈ کپ بیسٹ الیون میں گول کرنے کی زمہ داری فرانس کے نوجوان سترائیکر کئلر ایمباپے پر ڈالی گئی ہے ۔
ورلڈ کپ کی بیسٹ الیون میں ورلڈ چیمپئینز فرانس کے 4 ، کروشیا ،انگلینڈ اور برازیل کے دو دو جبکہ بیلجیم کا ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔