گلوکار ابرار الحق کو کرنٹ لگ گیا

02:24 PM, 18 Jul, 2018

حرا اعوان

نارووال( 24نیوز ) نارووال: ابرار الحق کو جھٹکا لگ گیا، ابرار الحق گاؤں اوسان میں کارنر میٹنگ کررہے تھے، تقریر کے دوران مائیک پکڑا تو کرنٹ کا جھٹکا لگا۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں ابرارالحق کو کارنر میٹنگ کے دوران خطاب مہنگا پڑ گیا۔ خطاب کے دوران مائیک چھونے سے لگا زوردار کرنٹ کا جھٹکا، کرنٹ لگنے کے بعد ہاتھ جھٹکا تو مائیک بھی دور جاگرا۔ تاہم ابرار الحق بڑے نقصان نے بچ گئے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔عمران خان کو بڑوں کا بلاوا آگیا 

 خیال رہے ایسا ہی کرنٹ کا جھٹکا پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری کو بھی لگا اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی خطاب کرتے ہوئے لگا تھا۔

مزیدخبریں