ایسا حلقہ جہاں خواتین ووٹ دینے سے محروم ہیں

ایسا حلقہ جہاں خواتین ووٹ دینے سے محروم ہیں


تلہ گنگ(24نیوز) 2018 کے انتخابات میں بہت سی ایسی خواتین بھی اس بار اپنا ووٹ پہلی دفعہ کاسٹ کریں گی،  جنہیں عرصہ دراز تک ان کے اس بنیادی حق سے محروم رکھا گیا۔

ووٹ ڈالنا سب کا بنیادی حق ہے لیکن تلہ گنگ کے علاقہ  ڈرنال میں خواتین کے 60 برسوں سے ووٹ سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، گزشتہ روز اسلام آباد لوک ورثہ میں الیکشن میلے میں خواتین نے شرکت کر کے ٹوئنٹی فور نیوز کو بتایا کہ وہ اس بار ضرور ووٹ ڈالیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹ کیسے ڈالنا ہے ،  طریقہ کار کیا ہوگا؟ْ

ووٹ کے حق سے محروم خواتین کے ساتھ موجود ان کے اہل خانہ نے کہا کہ علاقے میں کم و بیش 18 ہزار ووٹر ہیں لیکن ووٹ صرف 3500 کاسٹ ہوتے ہیں، خواتین کو آج تک ان کے اس حق سے محروم رکھا گیا۔
الیکشن میلے میں ایسی خواتین کیلئے ایک خصوصی الیکشن بستی قائم کی گئی تھی، جس میں انہیں ووٹ ڈالنے کا طریقہ سکھایا گیا، تلہ گنگ کے علاقے ڈرنال گاؤں میں ساٹھ برس بعد یہ خواتین 2018 میں پہلی بار ووٹ کاسٹ کریں گی ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔