اسلام آباد: سستے بازار میں خوفناک آگ،دو افرادجھلس گئے

اسلام آباد: سستے بازار میں خوفناک آگ،دو افرادجھلس گئے


اسلام آباد(24نیوز) علاقہ پشاور موڑ کے قریب سستے بازار میں خوفناک آگ ،سینکڑوں دکانیں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ،امدای ٹیموں نے ساڑھے تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا،دو افرادجھلس کر زخمی،بازار میں آگ بھجانے کیلیے کوئی انتظامات نہیں تھے،آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

تفصیلات کے مطابق بازار انتظامیہ کے دن بارہ بجے لنڈا،کپڑے اور جوتوں کے سکیشن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قربیی دکانوں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلے بلند ہوئے اور دھواں کے بادل کئی کلو میٹر دور تک نظر آنے لگے۔اطلاع پر فائربریگیڈ ،ریسکیو 1122 اور پاک بحریہ کی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ آگ انتظامیہ کی غفلت کے باعث لگی ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔عمران خان کو بڑوں کا بلاوا آگیا 

 گزشتہ سال اگست میں بھی بازار میں بڑے پیمانےپر آگ سے سینکڑوں دکانوں کو نقصان پہنچا  تھا تاہم سی ڈی اے کی جانب سے بازار میں آگ پر قابو پانے کے انتظامات کی ہدایت کےباوجود انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔واقعے پر دکانداروں نے کشمیر ہائی وے پر احتجاج کیا تاہم بازار انتظامیہ کی جانب سے نقصانات کے ازالے کی یقین دھانی پر احتجاج ختم کردیا۔