محکمہ سکول ایجوکیشن نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر 9 سی ای او کو اضافی چارج دے دیا

محکمہ سکول ایجوکیشن نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر 9 سی ای او کو اضافی چارج دے دیا


لاہور ( 24نیوزمحکمہ سکول ایجوکیشن  نے صوبہ بھر میں نئے تعینات ہونے والے 9 سی ای او ایجوکیشن کو ڈائریکٹر سکینڈری ایجوکیشن کا اضافی چارج دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ سکول ایجوکیشن  نے صوبہ بھرکے 36 اضلاع میں الیکشن کمیشن کی ہدایات پر نئے تعینات ہونے والے 9 سی ای او ایجوکیشن کو ڈائریکٹر سکینڈری ایجوکیشن کا اضافی چارج دے دیا۔ ڈائریکٹر سکینڈری ایجوکیشن کا اضافی چارج لاہور ، گجرانوالہ ، فیصل آباد ، بہاولپور، ملتان ، ساہیوال ، سرگودھا ، راولپنڈی اور ڈی خان کے سی ای اوز کو دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکولز پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا گیا 

   محکمہ سکول ایجوکیشن  کے مطابق اضافی چارج کی میعاد نئے تعینات ہونے تک رہے گی۔ محکمہ تعلیم نے سی ای اوز کو اضافی چارج دینے کے حوالے سے محکمہ تعلیمنے نوٹفیکیشن جاری کردیا۔
 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito