ابرِ رحمت سے موسم خوشگوار

ابرِ رحمت سے موسم خوشگوار


  لاہور ( 24نیوز ) گرمی کے جھلسے ہوئے جسموں پربارش کی بوندیں پڑیں توروح نے موسم کے ساتھ انگڑائی لی کہیں کہیں تو پانی چھاجوں برسا اور کہیں دھوپ اپنی حدت آزماتی رہی یہ حال دن بھر رہا زندہ دل کے شہر لاہور میں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جہاں پانی برسا وہاں سڑکیں کہیں کچھ دیر کو تالاب بنیں اور کہیں تاحال تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے۔اقتدار کا شہر کہلانے والا اسلام آباد بھی بارش میں بھیگتا رہا گوجرانوالہ میں بھی بارش برسی اور دن بھر ہوا اور بادلوں کی آنکھ مچولی پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری رہی کہیں گہرے سیاہ بادل آفتاب کو اپنی چادر میں سمیٹتے رہے اور کہیں بے رحم ہوا بادلوں کے لشکر کو منشتر کرتی رہی۔

یہ بھی  پڑھیں:محکمہ سکول ایجوکیشن نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر 9 سی ای او کو اضافی چارج دے دیا 

بات یہی نہیں رکی ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، میرپورخاص میں بھی برسات اور دھوپ کا کھیل تمام دن جاری رہا۔ بارش برسی تو راولپنڈی کے نالہ لئی میں بھی پانی نے سر اٹھایا۔عروس البلاد کراچی میں مطلع ابر آلود رہا شہر قائد میں مون سون کی بارشیں 23 جولائی سے شروع ہونے کی پیش گوئی ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito