انتخابی مہموں میں رنگ رنگ کے سیاسی نعرے

انتخابی مہموں میں رنگ رنگ کے سیاسی نعرے


 24نیوز: انتخابی مہم ہواوررنگ رنگ کےسیاسی نعرے نہ ہوں یہ ممکن نہیں۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹوکا روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ کئی دہائیوں تک مقبول رہا۔

سیاسی جماعتیں اپنے نعروں کے بل بوتے پر ووٹرز کو قائل کرنے کی کوشش کرتی ہیں، پاکستانی سیاست میں اب تک کا مقبول ترین نعرہ روٹی کپڑا اور مکان تھا جسے بلاول بھٹو زرداری نے"بی بی کا وعدہ نبھانا ہے ، پاکستان بچانا ہے" میں تبدیل کیا۔آج کی سیاست میں سیاسی جماعتوں کےمقبول نعرےکون سے ہیں؟

مانگ رہا ہے ہر انسان ۔ روٹی کپڑا اور مکان.

ووٹ کو عزت دو ۔

دو نہیں ایک پاکستان.

تحریک انصاف نے 2013 کے انتخابات میں نیا پاکستان کا نعرہ لگایا جو اب دو نہیں ایک پاکستان میں تبدیل ہو چکا ہے۔

مسلم لیگ ن کےقائد نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کی بات کی تو یہ مستقل نعرہ اور پارٹی بیانیہ بن گیا۔ ن لیگ اسی نعرے کو لے کرانتخامی میدان میں اتری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بڑوں کا بلاوا آگیا 

اس کےعلاوہ انتخابی جنگ میں شریک ہر چھوٹی بڑی جماعت بھی اپنے دلچسپ نعروں کی بدولت عوامی حمایت حاصل کرنے میں کوشاں ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito