سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی باعزت بری

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی باعزت بری


اسلام آباد(24نیوز)سابق سینیٹر اور سابق پیپلز پارٹی کے رہنما  فیصل رضا عابدی کو  باعزت بری کردیا گیا۔

انسداد الیکٹرنک کرائم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے  کےمعاملہ پر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کر دیا، انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے محفوط شدہ فیصلہ سنایا۔

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پر اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کے الزام میں 4 مقدمات درج کیے گئے تھے، فیصل رضاعابدی ٹرائل کا سامناکیا عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو بری کردیا-

اظہر تھراج

Senior Content Writer