شہباز شریف کی بیوی کے اثاثے منجمد

شہباز شریف کی بیوی کے اثاثے منجمد


ہری پور(24نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بیوی تہمینہ درانی کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

ڈی سی ہری پور کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بیوی تہمینہ درانی کے نام پر ہری پور میں پراپرٹی کوفریزکرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔نیب افسر محمد مظہرجاویدنے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو تحریری لیٹر جاری کیاجس میں کہاگیا کہ ہری پور کے پٹوار حلقہ مکھنیال میں سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے نام کاٹج نمبر 23 اورخسرہ نمبر371ولا ،6مرلہ خسرہ نمبر371 ۔پلاٹ 6مرلہ خسرہ نمبر371کی خرید فروخت پر فوری طور پر پابندی لگادی جائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔