چیف جسٹس پاکستان نے خواجہ سراؤں کی سن لی

چیف جسٹس پاکستان نے خواجہ سراؤں کی سن لی


لاہور( 24نیوز ) سپریم کوٹ نےخواجہ سراﺅں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ایک کمیٹی قائم کردی، جو 15 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے لاہور رجسٹری میں خواجہ سراﺅں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عیدالفطر کے پہلے روز لاہور کے فاونٹین ہاوس کا دورہ کیا تھا، جہاں خواجہ سراﺅں نے انہیں شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق شکایات کی تھیں،جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام سمیت اخوت فاونڈیشن کے امجد ثاقب کو آج طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   ایسے حلقے جہاں ووٹروں کی تعداد 10لاکھ سے زائد
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر موجود خواجہ سراﺅں نے چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کو تاریخی دن قرار دے دیا،میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سراﺅں کا کہنا تھا کہ صرف شناختی کارڈ کا مسئلہ نہیں، انہیں سرکاری نوکریاں بھی دی جائیں، خواجہ سراﺅں نے مزید کہا کہ وہ خود کفیل بننا چاہتے ہیں تاکہ معاشرہ انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھے۔