چڑیا گھر لاہور سے بھی ڈبل ڈیکر بس کا آغاز

چڑیا گھر لاہور سے بھی ڈبل ڈیکر بس کا آغاز


لاہور ( 24نیوز )لاہوریوں کوسیروتفریح کے بہترمواقع فراہم کرنے کے لئے ڈبل ڈیکربس سروس کاآغازکردیاگیا،سیروتفریح کا شوق رکھنے و الوں کے لیے عید کے موقع پر اچھی خبر، قذافی اسٹیڈیم کے بعد اب چڑیا گھر سے بھی ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا،ٹورسٹ ڈو یلپمنٹ کی جانب سے بس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈبل ٹیکر بس کے نئے روٹ کا افتتاح ڈی جی والڈ لائف اینڈ پارک خالد عیاض نے کیا،تقریب میں ڈائریکٹر زو حسن علی سکھیرا ،ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد،ٹی ڈی سی پی کی جانب سے ڈائریکٹر بس سروس معظم نظیر نے شرکت کی۔
کے پی کے سے سیاحوں کا کہنا تھا کہ انہیں بس کا سفر کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے،ڈی جی وائلڈ لائف کا کہناتھا کہ عید والےدن اسطرح کے پراجیکٹ کا افتتاح ہونا شہریوں کے لیے کسی تحفہ سے کم نہیں،، جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔