افتخار چودھری اور ریحام خان کا اپنا کوئی قدکاٹھ نہیں:فواد چودھری

افتخار چودھری اور ریحام خان کا اپنا کوئی قدکاٹھ نہیں:فواد چودھری


اسلام آباد( 24نیوز )ترجمان تحریک انصاف فوادچودھری نے کہا ہے کہ کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ،صاف شفاف انتخابات کے انعقاد اور جلد انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں ، افتخار چودھری اور ریحام خان کا اپنا کوئی قد کھاٹھ نہیں ،ایک نے جھوٹے الزمات لگائے اور دوسرے نے 2013 میں ن لیگ کے ساتھ ملکرالیکشن میں دھاندلی کرائی،نوازشریف اور ان کے وکلا تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہاکہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشنز کے حق میں ہوں لیکن سندھ اورپنجاب میں اب تک ضلعی انتظامیہ کوتبدیل نہیں کیاگیا،پنجاب اورسندھ میں سابقہ حکومتوں کے وفاداربیٹھے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: خواجہ سراﺅں کی شناخت کی تلاش میں سپریم کورٹ آمد،چیف جسٹس نے کمیٹی بنادی
انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا اور انا کا مسلہ نہیں ،عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے وفد نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی اور دعا گو ہوں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔